کرونا کی وبّا کے دوران اپنے کیرئرکے اہداف
میں کامیابی کے تین سنہری رویئے
|
تحریر: تصور علی
|
مندرجہ
ذیل تحریر دراصل ایک شہرہ آفاق کتاب "The Magic of
Thinking Big – by David J. Schwartz MD” سے ایک اقتباس
ہے، جو قارئین کےلئے موجودہ ابتلاء کے دور میں اُنکی ذہنی اور فنی استعداد بڑھانے
میں کارآمد ثابت ہو سکتا ہے:
پہلا رویہ : میں’
اہم ‘ ہو ں
آپ کی صلاحیتں، علم،
دلچسپی اور تجربہ دراصل آپ سے اپنے
کام اور مستقبل کیلئے ایک "عہد/Determination" کا تقاضہ
کرتے ہیں ۔ یہ "عہد /Determination" ہی آپ" کو ایک
اہم ذمہ داری کا احساس دلواتا ہے، جس
کو بخوبی سرانجام دے کرآپ اپنی قابلیت کا لوہا منواتے رہتے ہیں، اور اِس آزمائش کے
دور میں آپ کی اہمیت اور بڑھ چکی ہے۔ آپ
مندرجہ ذیل کی ہر روز یاد
دہانی سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں:
v
میں اور ہر فرد ہی اپنے معاشرے
کیلئے اہم ہے – ہماری بدولت ہمارے شعبہ کی بہترین سہولت میسر
ہوسکتی ہے۔
v میں اپنی ٹیم کیلئے اہم ہوں – ہم ایک دوسرے کی
کامیابی کیلئے قربانی دے سکتے ہیں۔
v
میں اپنے گھر والوں کیلئے اہم ہوں –
ہماری بھرپور صلاحیتوں کے استعمال سے انُھیں مزید خوشحالی مل سکتی ہے۔
v
ہم اہم ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس
دنیا میں’ اوپر والے/دینے والے ‘
ہاتھ کی حیثیت سے اپنا کام کرنے کا موقع
دیا ہے۔
دوسرا رویہ : میں’
متحرک‘ ہو چکا/چکی ہو
اس بات پر غور کیجئے کہ کہیں آپ کی شخصیت میں موجودہ سنگین حالات
میں مایوسی اورکام میں عدم دلچسپی
تو واضح نہیں ہو رہی؟کیونکہ
ایسا ہے تو تمام تر سہولیات اور
مراعات کے باوجود کامیابی نہیں ملتی ہے۔ لہذا ،
ہر دن کے آغاز پر اپنے آپ کو ’متحرک‘ کرنے سے مراد عملی اقدامات اٹھانا ہوتے ہیں:
v اپنے بہترین لباس،حفاطتی اقدامات
اور مکمل پروفیشنل تیاری سےکام پر جانا۔
v
آپکی گفتگو میں جوش اور ولولہ (Enthusiasm) کا بھرپور
اظہار ہونا –
v
یہ سوال کہ آج میری بدولت کن لوگوں کو
کیا فائدے ملنے والے ہیں؟
تیسرا روئیہ:
میں’خدمت ‘ میں عظمت کا قائل ہوں
اس بات پر غور کیجئے
کہ ہماری زندگی کی کامیابی کا نقطہءنظر محض لمبے عرصے تک زندہ رہنے پر منحصر ہے یا اس بات پر کہ زندگی کا جتنا بھی وقت اللہ تعالیٰ نے عطا کیا وہ اللہ کی رضا اور خلقِ خدا کی خدمت میں
گزرے۔ اپنی
’خدمت ‘ کرنےکے انداز کو قابلِ
ستائش بنانے کیلئے :
v اپنے
کلائنٹ/متعلقہ افراد کی ضروریات
اور معلومات میں دلچسی لیں۔
v
لوگ آپ کے اخلاص اور وفاداری کو محسوس کر سکیں۔
v
یہ احساس ہو کہ اپنے کام کو سر انجام دینے پر آپ
واقعی خوش ہو رہے ہیں(You are
Enjoying it)۔
اِن روئیوں سے اِن حالات میں انشاءاللہ تعالیٰ آپ کامیاب ہو سکیں گے۔
